بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فلم خوبصورت میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور انھیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتی ہیں۔
چند روز قبل بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی طرف سے پاکستانی اداکاروں فواد خان اور ماہرہ خان کو دھمکی کی دی گئی تھی، علاوہ ازیں شیو سینا کے رہنماﺅں کے طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو مہاراشٹرا کی سرزمیں پر کسی صورت اپنے کام کی تشھیر کی اجازت نہیں دیں گے۔
سونم کا کہنا تھا کہ انکے بہت سے بہترین دوستوں کا تعلق پاکستا ن ہے تو کیا اب وہ محض چند لوگوں کی باتوں پر ان سے دوستی ختم کردیں ؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو دو ٹکڑے برٹش سرکار نے کیااس میں دونوں ملکوں کی عوام کا کیا قصور ہے؟۔
سونم کپور کا کہنا تھا کہ صرف مذہب ذات یا نسل کی بنیاد پر انسانیت کو پیچھے نہیں چھوڑا جا سکتا۔ واضح رہے اداکارہ کی پریم رتن دھن پایو 12نومبر کو ملک بھرکے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
سورج بر جاتیا کی پریم رتن دھن پایو کے نمایاں ستاروں میں سلمان خان ، سونم کپور، انوپم کھیر، نیل نتن مکیش، ارمان کھولی اور سورا بھاسکر کے نام شامل ہیں۔