جمعہ, اپریل 25, 2025
اشتہار

پہلگام حملہ: فواد خان کی ’عبیر گلال‘ کے گانے اور ٹیزر یوٹیوب سے ڈیلیٹ

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر حملے کے بعد پاکستان اداکار فواد خان کی فلم عبیر گلال’ کے گانے اور ٹیزر یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکار فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی فلم ابیر گلال مشکلات کا شکار ہے، پہلگام حملے کے بعد بھارت میں مخالفت کے باعث گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے۔

کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کے خلاف بھارت میں ایک بار پھر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

پہلگام حملہ: فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کے حوالے سے اہم خبر

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ’عبیر گلال‘ کے گانے ’خدایا عشق اور انگریجی رنگ رسیا‘ سمیت فلم کے جاری کیے گانوں کی آڈیو کو بھی یوٹیوب سے ڈیلیٹ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ’عبیر گلال‘ کے نہ صرف گانے بلکہ فلم کا جاری کیا گیا ٹیزر بھی پروڈکشن کمپنی ’دھرما‘ نے یوٹیوب اور انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردیا ہے۔

موجودہ حالات میں فلم عبیر گلال کی ریلیز پر سیاہ بادل منڈلانے لگے ہیں، فلم کی ریلیز کی تاریخ 9 مئی 2025 رکھی گئی تھی، تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم کی ریلیز بھی ملتوی کردی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں