تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

”مس مارول“ میں فواد خان کی جھلک دیکھ کر مداح خوش

آسکر ایوارڈ یافتہ سیریز ”مس مارول“ میں پاکستان کے سُپر اسٹار فواد خان کی جھلک دیکھ کر ان کے مداح خوشی سے نہال ہوگئے۔

”مس مارول“ کی چوتھی قسط میں مرکزی کردار ”کمالا خان“ کی نانی اسے ماضی کے بارے میں بتاتی ہیں اور نانا حسن کی تصویر دکھاتی ہیں جو بظاہر فواد خان کی معلوم ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: ”مس مارول“ میں فرحان اختر کا کردار سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں اداکار واضح طور پر تو نظر نہیں آتے لیکن قسم کے اختتام پر کریڈٹس میں فواد خان کا نام نمایاں طور پر نظر آتا ہے جس سے تصدیق ہوتی ہے کہوہ تصویر ان ہی کی ہے۔

مداح سیریز میں اپنے پسندیدہ اداکار کی مختصر ترین جھلک دیکھ کر ہی خوش ہوگئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ آئندہ قسطوں میں فواد خان کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔

اس سے قبل اداکارہ مہوش حیات کی جھلک وائرل ہوئی تھی۔ سیریز کی تیسری قسط میں اداکارہ کی انٹری ہوئی تھی۔ وہ کمالہ خان جو کہ سیریز کا مرکزی کردار ہیں، کی دادی عائشہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -