جمعرات, اپریل 24, 2025
اشتہار

فواد خان نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کم کام کرنے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

اداکار فواد خان نے حالیہ برسوں میں پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں اپنی محدود موجودگی پر خاموشی توڑ دی۔

اداکار فواد خان کی پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے بعد شہرت جلد ہی پڑوسی ملک بھارت پہنچی اور انہیں 2014 میں اداکارہ سونم کپور کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ میں کام کرنے کی آفر ہوئی۔

ان کی آخری بالی ووڈ فلم 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اے دل ہے مشکل تھی۔‘

اس فلم کے بعد بھارت نے پاکستان کے فنکاروں پر اپنے ملک میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

بھارت میں آخری فلم کے برسوں بعد فواد خان نے رومانوی کامیڈی فلم ’ابیر گلال‘ میں وانی کپور کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کرنی ہے۔

حالیہ انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ ٹی وی کے اوقات بہت زیادہ ہوتے ہیں اگر مجھے یقین ہے کہ کوئی چیز بہت اچھی ہے تو میں اسے کرسکتا ہوں۔

پاکستانی اداکار کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی منصوبے میں کام کرنے کا انتخاب کرتے وقت اسکرپٹ ضرور دیکھتے ہیں، تاہم انہوں نے اچھی فلموں کی پیش کش کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا۔

ایک سوال کے جواب میں فواد خان نے بتایا کہ ’ابیر گلال‘ میں کام کرنے کا انتخاب انہوں نے اس کی کہانی اور موضوع کو دیکھ کر کیا۔

واضح رہے کہ فلم ابیر گلال 9 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں فواد خان ساتھ وانی کپور مرکزی کردار میں موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں