ممبئی: پاکستانی اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ بولڈ سین کرنا نہ کرنا ان کی ذاتی مرضی ہے۔
ایک انٹرویو دیتے ہوئے فواد خان کا کہنا تھا کہ ان کی آنے والی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے حوالے سے کئی دنوں تک میڈیا میں قیاس آرائیاں ہوتی رہی جس میں ان کے اور بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے درمیان بولڈ سین کی خبر پر فواد کا انکار شامل ہیں۔
فواد کے مطابق ایسے مناظر فلمانا یہ نا فلمانا ان کی ذاتی مرضی ہے اور یہ کوئی بڑی بات نہیں۔
فواد خان نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کے انہیں پاکستان میں اپنے گلوکاری کے دن بہت زیادہ یاد آتے ہیں۔
اپنے کرئیر کے حوالے سے فواد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت ہی مختصر کردار ادا کیے ہیں اور خوش قسمتی سے زیادہ تر میں انہوں نے کامیابی حاصل کی۔
فواد کے مطابق انہوں نے زندگی سے بہت کچھ سیکھا ہے کچھ چیزیں مدد کرتی ہیں البتہ کچھ ایسی بھی ہیں جس کے لیے وہ دعا کرتے ہیں کہ کاش وہ انہیں نہ جانتے ہوتے۔