ممبئی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسٹار فواد خان اور معروف بالی وڈ اداکارہ وانی کپور کی آئندہ آنے والی فلم ‘ابیر گلال’ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فواد خان فلم ’ابیر گلال‘ کے ذریعے بالی وڈ میں طویل عرصے بعد واپیس آ رہے ہیں، رومانوی فلم کا باضابطہ اعلان گزشتہ سال کیا گیا تھا جبکہ میکرز نے آج ٹیزر جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وانی کپور بھی فواد خان کی مداح نکلیں
ٹیزر میں دونوں کی کیمسٹری کو کافی پسند کیا جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے انٹرنیٹ پر اس کی دھوم مچی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹیزر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’انتظار کی گھڑیاں ختم! ابیر گلال اور فواد خان کے ساتھ بڑے پردے پر محبت کو واپس لا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ٹیزر کا آغاز اس سوال سے ہوتا ہے کہ ’آپ کو آخری بار محبت کب ہوئی؟‘ ویڈیو میں فواد خان اور وانی کپور کو ایک ساتھ گاڑی میں بیٹھے دکھایا گیا ہے جبکہ باہر موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔
پاکستانی اسٹار بالی وڈ اداکارہ کی طرف دیکھتے ہوئے مشہو زمانہ گانا ’کچھ نہ کہو‘ گنگنا رہے ہیں جبکہ وانی کپور انہیں محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں۔
’انڈین اسٹوریز لمیٹڈ‘ اور ’اے رچر لینس انٹرٹینمنٹ‘ کی ‘آرجے پکچرز‘ کے ساتھ تیار کردہ یہ فلم 9 مئی 2025 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔
’ابیر گلال‘ کی ہدایت کاری آرتی ایس بگدی نے کی ہے جبکہ اس میں ریدھی ڈوگرا بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔