اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ قابل ستائش قرار دیتے ہوئے مریم کو مشورہ دیا کہ پلی بارگین کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نیب کااقدام بہت مستحسن ہے، کیس دوجمع دو کےہیں پھربھی یہ باہرگھوم رہےہیں، ان کےپا س جوپیسہ ہےوہ ہمارا نہیں قوم کاپیسہ ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عام آدمی کہہ رہاہےکہ ہم نےالیکشن احتساب کےنعرےپرلڑا، وزیراعظم کامؤقف ہےکہ کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کامریم نوازکی ضمانت منسوخی کےخلاف درخواست کافیصلہ قابل ستائش ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ پہلے دیکھیں کہ ان پر کیا کیس ہیں، تاکہ عوام بھی جان سکیں کہ ان کےمعصوم چہروں کے پیچھے حقیقت کیا ہے۔
انھوں نے مشورہ دیا کہ زیادہ بہترطریقہ یہ ہوگا کہ مریم نوازپلی بارگین کرلیں۔
نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی ضمانت خارج کرنے کےلیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائی کورٹ سے چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پررہاہیں اور ضمانت کاناجائزفائدہ اٹھارہی ہیں۔
نیب نے عدالت سے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے اور درخواست کی فوری سماعت کی استدعا بھی کی۔