اسلام آباد : وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے سے پی پی ایز ایکسپورٹ پر پابندی ختم ہونے سے مینوفیکچررز کوویڈ 19کا سامان دنیا میں ایکسپورٹ کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رواں ہفتے پی پی ایز ایکسپورٹ پرپابندی ختم کردی جائے گی ، جس سے مینوفیکچررز کوویڈ 19کا سامان دنیا میں ایکسپورٹ کرسکیں گے، یہ تجارت پاکستان کے لئے بہت فائدہ مندہوگی۔
This week ban on exports of PPE’s ll be completely lifted and Pakistani manufactures ll be able to export COVID 19 related material to the world, this trade ll help Pak immensely … #coronavirus pic.twitter.com/uSCp0TQyuv
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 29, 2020
گذشتہ روز مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کچھ برآمدکنندگان کو فیس ماسک برآمدکرنےکےبڑےآرڈرملے، برآمد کنندگان کو امریکا، کینیڈا اور یورپ سےآرڈرملے ہیں ، فیس ماسک برآمد کے آرڈر ملنا اہم پیشرفت ہے۔
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مختلف،نئی برآمدات کی طرف جاناہماری حکمت عملی کاحصہ ہے، یہ آرڈرزبرآمدکنندگان نےاپنی کاوشوں سےحاصل کئےہیں، یہ معلومات اس مقصد سے پہنچا رہے ہیں کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور برآمدکنندگان دنیا کے مختلف حصوں سےمزید آرڈر حاصل کرسکیں۔