14 C
Dublin
ہفتہ, جون 8, 2024
اشتہار

آج اعتماد کا ووٹ لے لیا تو کل اسمبلی تحلیل کر دیں گے، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے آج اعتماد کا ووٹ لے لیا تو کل اسمبلی تحلیل کر دین گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز الٰہی آج ہی اعتماد کا ووٹ لیں گے، ہمارے پاس نمبر پورے ہیں، تحریک انصاف اور (ق) لیگ کے ایک سو پچاسی ارکان اسمبلی پہنچ چکے ہیں جبکہ دو ارکان راستے میں ہیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ جیسے ہی تمام ممبران ایوان پہنچیں گے ہم اعتماد کا ووٹ لیں گے، پرویز الٰہی کو بتا دیا ہے کہ آج ہی اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا، عدالت کا حکم ہے کہ کسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اگر اعتماد کا ووٹ لے لیا جاتا ہے تو کل اپنی درخواست عدالت سے واپس لے لیں گے اور پھر اسمبلی تحلیل کی سمری بھیج دیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پوری وفاقی کابینہ پنجاب میں بیٹھی ہوئی تھی اور ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی، ایک ارب 20 کروڑ روپے تک کی آفر کی گئی، آصف علی زرداری نے لوگوں کو خریدنے کی سنجیدہ کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں