اسلام آباد : : وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا مودی کےدورمیں دنیابھارت کی ہندوطالبانائزیشن دیکھ رہی ہے، سفاکی، قتل، ہجوم کاتشدد یہ ہےآرایس ایس اور بی جے پی کا نیا بھارت۔
تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا دنیا مودی کے دور میں بھارت کی ہندو طالبانائزیشن دیکھ رہی ہے سفاکی،قتل،ہجوم کا تشدد یہ ہے آرایس ایس اور بی جےپی کی حکمرانی میں نیا بھارت ہے۔
Under #Modi world is witnessing #HinduTalibanization of India, cruelty, Fascism, murders, Rapes, lynching this is new Indianunder RSS+BJP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 23, 2019
اس سے قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیری غلامی کی زنجیریں توڑنے کا تہیہ کر چکے ہیں، پاکستان کشمیریوں کی پشت پر کھڑا ہے،ہم دامے،سخنے ورمے کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں، خدا مظلوموں کا مددگار ہو اور یہ طویل جدوجہد اب تکمیل ہو۔
مزید پڑھیں : مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے، فواد چوہدری
گذشتہ روز وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ مودی کےفاشسٹ بھارت کےبرعکس پاکستان روشن خیال ہے، انتہا پسند ملک بھارت میں اقلیتوں کو روزانہ بدترین حالات کا سامنا ہے۔