اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ریکارڈاہم ہی ہوتے ہیں مگر100سالہ ریکارڈ ٹوٹے توکیا بات ہے، پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے یاسرشاہ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب سو سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے، پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کی منتظر ہے ، یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کے لئے ایک سنگ میل ہے۔
ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب سو سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کیلئے ایک سنگ میل ہے۔۔#fingerscrossed #PakVsNZ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 4, 2018
خیال رہے قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسرشاہ ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں اور ابوظہبی ٹیسٹ میں تیز ترین200وکٹوں سے صرف 2 شکار کی دوری پر ہیں، یاسر شاہ اب تک بتیس ٹیسٹ میچوں میں 198 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
قبل ازیں تیز ترین وکٹوں کا ریکارڈ آسٹریلوی بولر گریمٹ نے بیاسی سال پہلےچھتیس ٹیسٹ میں بنایا تھا۔
مزید پڑھیں : یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنانے کے قریب
ابوظبی ٹیسٹ کا دوسرا روز ہے اور نیوزی لینڈ دو سو انتیس رنز سات وکٹوں کے ساتھ اننگز کا آغاز کرے گا۔
اس سے قبل دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں یاسر شاہ ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے تھے جبکہ انھوں نے متحدہ عرب امارات میں وکٹوں کی سینچری بھی مکمل کی تھی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کی ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میچ میں14وکٹیں حاصل کرنے والے یاسر شاہ بولرز رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔