ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ن لیگ اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل کومتنازع نہ بنائیں، فوادچوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سیاست جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے، اپنی مرحوم سیاست کونئی زندگی دینے کی کوشش میں شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازع نہ بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا زندگی میں خود ٹکےکی بھلائی کاکام نہیں کیاتو مرحوم سیاست کوزندہ کرنے کیلئے شوکت خانم اور نمل جیسے بھلائی کےاداروں کومتنازع نہ بنائیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں اور جائیداد ڈکلیئر کی ہیں، آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گڑنےتک ہے۔

خیال رہے مریم اورنگزیب نے علیمہ خان کے اثاثوں اورشوکت خانم اورنمل یونیورسٹی سے متعلق بیان دیا تھا۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراطلاعات نے ملک میں گیس بحران کا ذمہ دار ن لیگی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ 2013 میں گیس پر کوئی بھی قرضہ نہیں تھا، شاہد خاقان آئے تو گیس پر قرضہ چڑھ گیا، اب حال یہ ہے کہ سالانہ 57 ارب گیس چوری کا سامنا ہے، محمد زبیر شاہد خاقان عباسی سے پوچھیں کہ گیس کیوں نہیں آرہی؟

ان کا کہنا تھا کہ ’سوئی گیس میں لگائے گئے دونوں ایم ڈیز انھی کے لگائے ہوئے تھے، ن لیگ 5 سال میں نظام خراب کر کے 157 ارب کا قرضہ چھوڑ کر گئی، اربوں کی گیس چوری نہ ہو رہی ہوتی اور معاملات ٹھیک ہوتے تو گیس بحران نہ ہوتا۔‘

فواد چوہدری نے مزید کہا تھا کہ ہمیں ن لیگ کی حکومت سے جان چھوٹنے کا شکر ادا کرنا چاہیے، موجودہ دورِ حکومت میں ہر ماہ حالات بہتر ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں