جمعہ, اپریل 18, 2025
اشتہار

فواد کی بالی ووڈ میں واپسی، پاکستان مخالف فلموں میں کام کرنیوالے سنی دیول کا بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اسٹار فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر پاکستان مخالف فلموں میں کام کرنے کےلیے معروف سنی دیول کا بڑا بیان سامنے آگیا۔

سنی دیول نے فواد خان کی آنے والی فلم ’عبیر گلال‘ سے بالی ووڈ میں واپسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، پاکستانی سپراسٹار چھ سالوں بعد وانی کپور کے مدمقابل ’عبیر گلال‘ کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار ہیں جس کا ان کے بھارتی مداحوں کو بےچینی سے انتظار ہے۔

غدر کے اداکار سنی دیول نے فواد کے بالی ووڈ میں کام کرنے پر کہا کہ "دیکھیں، میں سیاسی الجھنوں میں جانا پسند نہیں کروں گا کیونکہ یہیں سے چیزیں گڑبڑ ہونے لگتی ہیں، ہم اداکار ہیں، ہم پوری دنیا میں سب کے لیے کام کرتے ہیں”۔

بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں سنی دیول نے کہا کہ چاہے کوئی ہمارا کام دیکھ رہا ہو یا نہ دیکھ رہا ہو، ہم سب کے لیے کام کرتے ہیں، تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

سنی دیول نے مزید کہا کہ دنیا جس طرح آگے بڑھ رہی ہے، ہمیں گلوبل رہنا چاہیے اور مزید ممالک کو بھی اسی طرز پر آگے بڑھنا چاہیے۔

خیال رہے کہ فواد خان نے سونم کپور کے مدمقابل فلم ‘خوبصورت’ سے بھارتی سینما میں ڈیبیو کیا تھبا، اس کے بعد انھوں نے مزید دو فلموں میں کام کیا، جن میں ‘اے دل ہے مشکل’ اور ‘کپور اینڈ سنز’ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں