جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فواد عالم کو 10 سال تک موقع کیوں نہیں دیا گیا؟ نئی بحث چھڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو 10 سال تک قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر نئی بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود کا کہنا ہے کہ فواد عالم کو نہ کھلانے کی تحقیقات ہونی چاہئے، انہوں نے ٹیم سلیکشن میں دباؤ کا اعتراف بھی کیا۔

خالد محمود نے کہا کہ کارکردگی کے باوجود فواد کو نظر انداز کرنے کی تحقیقات ہونی چاہیے، فواد عالم کو کئی سال تک موقع نہ دینا زیادتی ہے، پی سی بی کو فواد سے معافنی مانگنی چاہئے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ فواد عالم کو نہ کھلانے کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے، جگہ ہوتی ہے تو کھلاڑی ٹیم میں آتا ہے۔

مزید پڑھیں: فواد کو موقع نہ دینے والے انضمام نے تعریفوں کے پُل باندھ دئیے

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ جو ہوگیا سو ہوگیا، فواد عالم کسی پر کیس تو نہیں کرسکتے، ان کو کھیل سے لگاؤ تھا اس لیے محنت کرتے رہے اور ٹیم میں واپس آگئے۔

غیرملکی کمنٹیٹر اور کھلاڑی بھی فواد عالم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے، بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کہا کہ فواد کی کہانی ہندی فلموں کے ہیرو جیسی ہے، فواد نے اپنے خلاف عوامل کو شکست دی۔

سابق بھارتی بیٹسمین وسیم جعفر نے کہا کہ فواد کو کھیلنے کا انداز بدلنے کی ضرورت نہیں، تنقید کرنے والے اپنا انداز بدلیں۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے گزشتہ روز کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، اس سے قبل نیوزی لینڈ میں بھی انہوں ںے سنچری اسکور کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں