جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نجیب ہارون ہوں یا کوئی اور ہو، تحریک انصاف کی قیادت عمران خان ہی کریں‌گے۔

تحریک انصاف کے رکن قومی نجیب ہارون کے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ’تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے‘۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نجیب ہارون ہوں یا کوئی اور شخص تحریک انصاف انشاء اللہ تمام چیلینجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے گزشتہ شب اپنی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی نے مجھے منتخب کیا، لیکن حکومت اب تک شہر قائد کے لیے کچھ نہیں کرسکی۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن نجیب ہارون نے استعفیٰ دے دیا

اُن کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی کا بانی رکن ہونے کے باوجود انہیں فیصلوں میں شامل نہیں کیاجاتا، وزیراعظم عمران خان کواستعفیٰ بھجوادیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی ہوتے ہوئے بھی میں نہ تنخواہ لی اور نہ ہی کسی قسم کی مراعات یا الاؤنسس لیے۔

خیال رہے کہ نجیب ہارون تحریک انصاف کے بانی اراکین میں شامل ہیں اور وہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 سے منتخب ہوئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں