تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

تمام اسٹیک ہولڈرز نے کالعدم تنظیم سے عسکریت پسند تنظیم کے طور پرنمٹنے کا فیصلہ کیا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کو عسکریت پسند گروپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بڑی بڑی شدت پسند تنظیموں کو شکست دی، اس تنظیم کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نظریہ رکھنا ہر کسی کا حق ہے مگر یہ اختیار کسی کو نہیں کہ مخالف پر بندوق تان لے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے صبر کی کوئی  حد ہوتی ہے، ہم نے بڑی بڑی شدت پسند تنظیموں کو شکست دی، اس تنظیم کی کوئی حیثیت نہیں، کسی مائی کے لعل  کی جرات نہیں ہے کہ وہ ریاست کو چیلنج کرے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی مذہبی جماعت نہیں ہے بلکہ عسکریت پسند گروپ ہے، 6باریہ احتجاج کے نام پر تماشہ لگا چکے ہیں، کالعدم ٹی ایل پی بہانےبہانے سے دھرنا دینےکی عادی بن چکی ہے، پہلے بھی 6پولیس اہلکاروں کوشہید کیا گیا، ابھی 3پولیس اہلکاروں کوشہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت کےاجلاس میں اس تنظیم کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوا،  پاکستان کے تمام اداروں نے شرکت کی اور کچھ دیر بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی اس حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور رضا مندی کے بعد کالعدم تنظیم سے عسکریت پسند تنظیم کے طور پر نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

’’کچھ لوگ یوٹیوب پرمہم چلا کر جھوٹی خبریں پھیلارہے ہیں، کچھ میڈیا کے لوگ بھی یہی کام کررہے ہیں، ہم فیک نیوز پھیلانے کے کلچر کو برداشت نہیں کریں گے، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانےوالوں کیخلاف کارروائی کریں گے‘‘۔

یاد رہے کہ حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد کالعدم تنظیم ٹی ایل پی نے آج مرید کے اور سادھو سے اسلام آباد کی طرف مارچ کا دوبارہ سے آغاز کیا، اس دوران مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی جس پر مشتعل کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مظاہرین کے تشدد سے آج تین پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -