تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہم اپنی اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں ، سشما سوراج اپنا گھردیکھیں: فوادچوہدری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ آپ اپنے گھر میں بھی اقلیتوں کے لیے ایسے ہی آواز اٹھائیں گی، انہوں نے ملک کے مالی معاملات پر بھی گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق فوادر چوہدری نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے لیے آوازاٹھانےوالےلوگ ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امیدہےآپ اپنےگھرمیں بھی اقلیتوں کیلئےایسےہی آوازاٹھائیں گی۔گجرات اور جموں کےمعاملات کابھی آپ کے ضمیرپربوجھ ہوناچاہیے۔

اس کے بعد فواد چوہدری نے ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں اسی موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2ہندولڑکیوں کے اغوا کی چھان بین کیلئےوزیراعظم نے ہدایت کی ہیں۔واقعات ہوتےہیں دیکھنایہ ہوتاہےریاست کارویہ کیاہے۔

بھارتی وزیرخارجہ نےلڑکیوں کےواقعےپراظہارتشویش کیا،واقعات کہیں بھی ہوسکتے ہیں،نیوزی لینڈمیں بھی واقعہ ہوا۔گجرات میں سیکڑوں مسلمانوں کو شہید کیاگیا؟۔اس وقت وہاں کی حکومت کس کےپاس تھی،کہاں کھڑی تھی،مقبوضہ کشمیرمیں مسیحوں،اقلیتوں اورمسلمانوں کےساتھ کیاکچھ نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سشماسوراج نےٹوئٹ کیے،انہیں جواب دیا۔ہم ان بچیوں کےساتھ ہیں،انصاف ملےگا۔بھارت میں گائےکےگوشت کےنام پرلوگوں کوماراجارہاہے،ہولی پرکرکٹ کھیلتےبچوں کوماراجارہاہے۔

بھارت میں اقلیتوں سےجوہورہاہےدنیادیکھ رہی ہے،یہ اچھاہو کہ سشماسوراج اپنےگھرسےکام شروع کریں،ہم اپنی اقلیتی برادری کےساتھ کھڑےہیں۔

یا درہے کہ سشما سوراج نے ٹویٹر پر کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سے گھوٹکی میں دو ہندو لڑکیوں کے اغوا اور مبینہ تبدیلی مذہب کی رپورٹ طلب کی ہے۔

اس ٹویٹ کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ محترمہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں کے حقوق صلب کیے جاتے ہیں بلکہ یہ عمران خان کا نیا پاکستان ہے، جہاں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ بھی ہمیں یکساں عزیز ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ بھارت میں بھی اقلیتوں کے حقوق کے لیے ایسے ہی جاں فشانی سے کام کریں گی۔

یاد رہے کہ آج صبح وزیراعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہدایت جاری کی تھیں۔وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگرایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے سندھ اور پنجاب حکومت کو ہدایت بھی کی ہے کہ اس معاملے پرمشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور حکومت سندھ ایسے واقعات کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے اسی پریس کانفرنس میں ملک کے معاشی حالات پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ ابوبچاؤمہم تولگتاہےکافی عرصےچلنےوالی ہے۔نوازشریف،زرداری کےمعاملات جلدی حل نہیں ہوں گے۔5ہزارارب کرپشن کاپوچھنےپرمہم چلانادرست نہیں،بلاول کوچاہیےبھارتی معاملات پرٹرین مارچ کریں،

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان،خورشیدشاہ معیشت پرپریشان ہیں توعجیب بات ہے،فضل الرحمان سےاسلام آبادسےدوری برداشت نہیں ہورہی۔1988کےبعدپہلی بارپارلیمنٹ فضل الرحمان کےبغیرچل رہی ہے، یہ برکت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مالی خسارے میں13، اور تجارتی خسارے میں11فیصدکمی آئی ہے ،اصلاحات کامعاملہ جڑپکڑرہاہے۔پاکستان نےاس سال 10ارب ڈالرقرضوں کوواپس کرناہے،پچھلی حکومت کےمقابلےمیں بہت کم قرضےلیےہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تباہ شدہ معیشت حوالےہوئی،بنیادوں سےبناناشروع کررہےہیں،8ماہ میں کرپشن میں واضح کمی آئی ہے۔بڑی کرپشن بالکل ختم،چھوٹی کرپشن بھی نیچےآرہی ہے۔

Comments

- Advertisement -