اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

نواز شریف علاج کے بعد واپس جیل جائیں گے، ن لیگ پروپیگنڈہ کررہی ہے، فیاض چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف علاج کے بعد واپس جیل جائیں گے، آل شریف اور ن لیگ پروپیگنڈہ کررہے ہیں، نوازشریف کو جیل میں کھانا بھی اُن کی پسند کا دیا گیا۔

یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو صرف دل ہی نہیں بلکہ دیگر امراض بھی لاحق ہیں، لہٰذا ہم نے طے یہ کیا کہ سروسز ہسپتال میں ان کے سارے ٹیسٹ کیے جائیں گے. آج میڈیکل رپورٹ نہیں بلکہ سفارشات آئی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری نواز لیگ اور آل شریف پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ نواز شریف کی طبیعت سے متعلق آگاہ نہیں کیا جارہا جب کہ آج ان کی مرضی کے مطابق تیسرا میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے اور اسی میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے مطابق نوازشریف کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جیل مینول کے مطابق محکمہ داخلہ نے انہیں سروسز اسپتال منتقل کیا، ان کو جیل میں کھانا بھی ان کی پسند کا ہی دیا جارہا ہے، علاج کے بعد نوازشریف واپس جیل جائیں گے۔ فیاض الحسن کا مزید کہنا تھا کہ معاملات قیدی کے خاندان کی مرضی کے مطابق نہیں قانون کے مطاق چلتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں