پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نوازشریف اور مریم کا نام آئین اورقانون کے مطابق ای سی ایل میں ڈالا گیا: وزیراطلاعات پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض‌ الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپنی ذات کا سوچیں گے تو نئے پاکستان کے وژن پورا نہیں اترسکتے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نےعمران خان پراعتماد کرتے ہوئے مینڈ یٹ دیا، ہمیں‌ اپنی ذمے داری نبھانی ہے.

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ آئین اورقانون کے مطابق نوازشریف،مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، ملزمان کوسزائیں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے  اور ملک کاپیسہ باہر لے جانے پرہوئی ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہماری حکومت پنجاب میں تین نکات پرعمل کرے گی، ان نکات میں ایمان داری، صلاحیت اور احساس ذمےداری شامل ہیں.

فیاض چوہان نے کہا کہ قیادت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ذاتی مفاد کا سوچا، تو خدمت ممکن نہیں، ہمیں‌عمران خان کے نظریےکو آگے لے کر جانا ہے.


مزید پڑھیں: پنجاب اور بلوچستان کابینہ نے حلف اٹھا لیا


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان97ارب ڈالرکامقروض ہے،  پاکستان میں ایک سال میں ایک ہزارارب منی لانڈرنگ کی گئی،  ماضی میں گڈگورننس کے نام پر بیڈگورننس کی مثال قائم کی گئی، مخالفین کےذاتی معامات پرکسی قسم کی تنقیدنہیں کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا کہوزیراعلیٰ کے دورہ پاکپتن میں پروٹوکول کی وجہ سے شہر بندنہیں ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو طیارہ استعمال کرنے کااستحقاق ہے۔

ڈی پی او پاکپتن کا معاملہ

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکپتن کاواقعہ کلیئر ہو چکا ہے ، ڈی پی او پاکپتن کے خلاف کافی شکایات آ رہی تھیں، آئی جی نے اس ضمن میں ایکشن لیا ، آئی جی پنجاب معاملے کی تفتیش کررہے ہیں۔

انھوں نے کاہ کہ ماضی میں پانچ سال کے پی میں پی ٹی آئی نے حکومت کی ہے، پچھلے پانچ سال میں کےپی میں کوئی سیاسی کیس نہیں ہوا، آیندہ بھی نہیں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں