جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

فضل الرحمان کا آزادی مارچ بربادی مارچ بن جائے گا، فیاض الحسن چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کا آزادی مارچ 31 اکتوبرکو بربادی مارچ بن جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو دبانے کے لیے آزادی مارچ کیا جارہا ہے، مولانا کے آزادی مارچ کا فائدہ بھارت کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خادم رضوی کی طرح مولانا فضل الرحمان کا سافٹ ویئر بھی تبدیل ہوگا، مولانا صاحب کے دھرنے کو روکنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مدارس اورمساجد اسلام کا قلعہ ہیں، والدین بچوں کو مدارس میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو مولاناصاحب کے لیے نہیں بھیجتے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر نے کہا کہ مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وہ مفاد پرست لیڈر ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے ان کو علاج کی ضرورت ہے، حکومت نے علاج کے لیے تمام سہولتیں بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان میں جہاں چاہیں اپنا علاج کراسکتے ہیں، بیرون ملک علاج سے متعلق عدالتی حکم پر عمل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سر کے بال سے پاؤں کے ناخن تک کرپشن میں ملوث ہیں، وہ اپنے خاندان کے 10سے 30 افراد کو حکومت میں لائے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں