بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

گورنر پنجاب کو کیوں نکالا؟ فیاض چوہان نے اصل وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور حکومتی ارکان کو ن لیگ سے مل کر چلنے کے مشورے دے رہے تھے۔

گزشتہ روز چوہدری محمد سرور کی پریس کانفرنس میں لگائے گئے الزامات پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری سرور کے حکومت مخالف بیانات قابل افسوس ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے چوہدری سرور کو گورنر تعینات کرکے ان کی عزت افزائی کی تھی، چوہدری سرور نے پی ٹی آئی کے لاکھوں ووٹرز کا دل دکھایا ہے۔ چوہدری سرور حکومتی ارکان کو ن لیگ سے مل کر چلنے کے مشورے دے رہے تھے۔

فیاض چوہان نے بتایا کہ وزیراعظم کے چھکے نے پنجاب کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل کر دی، منحرف اراکین کی اکثریت اب واپس آنے کیلئے پرتول رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کے مطابق 6اپریل کو پرویزالہٰی واضح اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب ہوں گے، الیکشن کے طعنے دینے والے اب کیوں بھاگ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں