اشتہار

فیاض الحسن چوہان کو گرفتار کرلیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو لیاقت باغ مرکزی گیٹ سے پریس کلب جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔

اس سے قبل فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں عبوری ضمانت پر ہوں اس کے باوجود چھاپے مارے گئے۔ میرے بہنوئی گرفتار کیا گیا جو دل کا مریض ہے جب کہ میرے گھر والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کے بعد میں نے گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے اور یہ گرفتاری آج شام 6 بجے پنڈی پریس کلب پر دوں گا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گرفتاری سے قبل وہ تمام حقائق میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیاض چوہان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔ اے ٹی سی جج حامد حسین نے یہ ضمانت 18 مئی تک منظور کی ہے۔

عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کیے جانے کے ساتھ یہ حکم بھی دیا ہے کہ فیاض چوہان درج ہونے والے مقدمے میں شامل تفتیش ہوں جب کہ مقدمے کے تفتیشی افسر سے آئندہ تاریخ پر ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کیخلاف تھانہ صادق آباد میں 10 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں