ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، فیاض چوہان کا بھارتی آرمی چیف کو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت ایک پیج پر ہے، ملکی بقاء اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا یہ بیان ہے کہ پارلیمنٹ حکم کرے تو آزاد کشمیر پر قبضہ کرلیں گے۔

میں بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور22کروڑ عوام کی جانب سے بھارتی آرمی چیف کو یہ پیغام دیتاہوں کہ پاکستان کی عوام، عسکری و سیاسی قیادت ایک ایک پیج پر ہیں، پاکستان کی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ انشااللہ بہت جلد پاکستان مستحکم ہوگا،2019معیشت کے استحکام کاسال تھا، پاکستان کو عمران خان نے بڑی مشکل سے دیوالیہ ہونے سے بچایا،2020کاسال پاکستان کی تبدیلی اورخوشحالی کا سال ہوگا،2020پاکستان کےعوام کی زندگی میں سکھ اورخوشیوں کاسال ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خراج تحسین پیش کرتا ہوں رانا ثناء اللہ کو کہ جس نے کہا وزیراعظم کو سپورٹ کیا، ن لیگ واقعی اس بات پر آگئی ہے کہ ووٹ کو عزت دو، عمران خان کی قیادت میں اگلے5سال بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم معیشت کوبہتری پر لاکر کھڑا کرینگے، آل شریف ایک ہوٹل پربیٹھ کرصلاح مشورہ کررہے ہیں، آپ باہر بیٹھے ہیں اور باہر ہی بیٹھے رہیں گے، انشااللہ اگلے5سال بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں