اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عمران خان کا مقصد تمام مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات کا فروغ ہے، فیاض چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جدوجہد کا مقصد خطے کے مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سیاست میں ضروری ہے کہ ایران اور پاکستان ساتھ مل کر چلیں۔

بھارت سمیت خطے میں ہماری دوستی کے مخالف طاقتیں موجود ہیں، ہمیں ساتھ مل کر چلنا چاہیئے جو دونوں ملکوں کیلئے بہتر ہے۔

صوبائی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جدوجہد کا مقصد خطے کے مسلم ممالک سے برادرانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، ایرانی خوش قسمت لوگ ہیں جنہوں نے امام خمینی جیسے لیڈر دیکھے، ایرانی انقلابی لوگ ہیں جو نیچے سے اوپر جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ایران کی فارسی زبان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں نے آج فارسی کا پہلا لفظ فرہنگ سیکھا ہے جس کا مطلب ثقافت ہے، ایک اور لفظ یلدای سیکھا جس کا مطلب لمبی رات اور چھوٹا دن ہے،60فیصد اردو فارسی سے ملتی ہے، ہمارا قومی ترانہ بھی فارسی میں ہے، ہماری ایران کی دوستی بےمثال ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں