بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مریم صفدر رو رہی ہیں، نواز شریف جیل میں آلو گوشت، کریلے گوشت کھارہے ہیں، فیاض الحسن

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم صفدر رو رہی ہیں، باپ جیل میں آلو گوشت،کریلے گوشت کھارہے ہیں، مریم صفدر نے اسٹار پلس کے ڈراموں کی کاپی کرکے رونا دھونا کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی بیماری پر سیاست کی جارہی ہے، نواز شریف کو اگر اتنی ہی خطرناک بیماری ہے تو گوشت کھائیں گے، گوشت کے ساتھ روزانہ چاول بھی کھائے جارہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پہلے کہتے تھے دل کی بیماریاں ہیں اب کہتے ہیں شوگر ہے، شوگر کا مریض کبھی چاول کے قریب نہیں جاتا، بی بی صفدر نے اعلان کیا چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑیاں پہنوں گی، قانون کے مطابق پروڈکشن آرڈر پر آیا شخص میڈیا ٹاک نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ہیرو ہیں، جب حمزہ شہباز نکر پہن کر کھیلا کرتے تھے اس وقت عمران خان ہیرو تھے، پرویز الٰہی سے مطالبہ کروں گا حمزہ شہباز کا پروڈکشن آرڈر منسوخ کریں۔

مزید پڑھیں: بیگم صفدر نے کرپشن بولے بھائی کے لیے منی لانڈرنگ کی ہانڈی تیار کی، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن نے کہا کہ جس طریقے سے آپ آئے تھے اسی طرح عمران خان آئے ہیں، مریم صفدر سے درخواست ہے والد کی بیماری پر سیاست نہ کریں، دنیا کا ہر ڈاکٹر مریض کو تلقین کرتا ہے آرام کریں، نواز شریف کا کیس دوسرا ہے روزانہ ملاقاتیں کررہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ کہتے ہیں نواز شریف کو مرسی نہیں بننے دیں گے کہاں إرسی کہاں گنگو تیلی، میک اپ والی سرکار عوام سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ نواز شریف جیل میں پپیتے اور خربوزے سے ناشتہ کرتے ہیں، ان کو کچھ ہوا تو اس کی وجہ غیرضروری شاہی کھانا ہوگا، شوگر کا مریض کبھی چاول نہیں کھاتا، نواز شریف 11 روز چاول کھا رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں