اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اگر بھارت سے جنگ ہوئی، توعوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑیں گے: فیاض الحسن چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:‌ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم بھارت سےجنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر جنگ ہوئی، تو عوام پاک فوج کے شانہ بہ شانہ لڑ یں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فیاض‌ چوہان کا کہنا تھا کہ پانی اور کشمیر بنیادی مسائل ہیں، آئیں بیٹھ کربات کریں.

فیاض چوہان نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہ ہم ایٹمی طاقت ہیں ، آپ بھی ایٹمی طاقت ہیں، ہم امن چاہتے ہیں، بہتر ہیں، ساتھ بیٹھ کر بات کریں.

انھوں نے کہا کہ اگر جنگ ہوئی، تو پاک فوج اکیلی نہیں لڑےگی، عوام ساتھ لڑیں گے، البتہ ہم خطے امن چاہتے ہیں.


مزید پڑھیں: ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے ،بھارتی آرمی چیف کی پھرہرزہ سرائی


فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اب عوام فکرنہ کریں، وزیراعظم عمران خان ہیں. وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ آج پاکستان پاک فوج کی وجہ سے قائم ہے.

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بھارتی آرمی چیف  جنرل بپن راوت کی جانب سے انتہائی غیرپیشہ ورانہ بیان آیا تھا، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا، ایک اور سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں