جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

’’مریم نواز نے چچا کی سیاست پر خودکش حملہ کیا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بیگم صفدر اعوان نے چچا کی سیاست پر خودکش حملہ کیا اور ن لیگ کی سیاست کا بقیہ جنازہ بھی نکال دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب کو قائم ہوئے 20 سال ہوچکے ہیں، پہلی دفعہ کسی نے نیب دفتر پر حملہ کیا اور شیشے توڑے۔

انہوں نے کہا کہ کل رات 10 لاکھ روپے جاتی امرا میں تقسیم کیے گئے، پتھر مارنے والوں میں پیسے بانٹے گئے، پورے پنجاب سے منتیں کرکے لوگ اکٹھا کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے قافلے میں جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں تھیں، راجہ بشارت

فیاض الحسن چوہان کے مطابق پرویز رشید نے اسٹریٹیجی دی اور کہا پیسے کا استعمال کریں، بیگم صفدر نے پاکستان کے آئینی ادارے پر حملہ کیا، ان کے کہنے پر باہر کارکن تخریب کاریاں کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز اپنی ٹھنڈی گاڑی میں کافی پی رہی تھیں، انہوں نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو کہیں کا نہیں چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور آئین کے مطابق ہر چیز ڈیل ہوگی، نواز شریف مودی کی تقریب حلف برداری میں بغیر بلائے گئے، نواز شریف نے جندال سے ملاقاتیں کیں، کیا اس سے کشمیر آزاد ہوگا، انشا اللہ عوام ن لیگ کی کسی سازش کا شکار نہیں ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں