ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

فیاض الحسن کس پارٹی میں جارہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف چھوڑنے والے فیاض الحسن چوہان نے اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے اشارہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کے دوران فیاض الحسن چوہان نے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق عندیہ دیا کہ وہ جہانگیرترین کے کیمپ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

میزبان وسیم بادامی نے آئندہ کے سیاسی تشخص کے حوالے سے پوچھا تو فیاض الحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی چھوڑدی ہےواپس نہیں جاؤں گا پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں جانےکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

- Advertisement -

اینکر نے سوال کیا کہ کیا آپ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی میں جا رہے ہیں تو فیاض الحسن چوہان نےہاتھ جوڑلیے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین ڈیسنٹ آدمی ہیں وفاشعار ہیں میرا ان کیساتھ احترام والا تعلق ہے آئندہ کچھ ماہ میں سب واضح ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذاتی زندگی پرتنقیدیاکردارکشی کرونگاایساکوئی ایجنڈا نہیں، میری رائے ہے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو بیرون ملک بھجوا دینا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں