شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فیصل قریشی مداح کو ایک جیسے ڈراموں کے سوال پر جواب دے دیا۔
اداکار فیصل قریشی اپنی فلم کی پروموشن کے لیے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں شو میں شریک لڑکی نے سوال کیا کہ عام طور پر پاکستانی ڈرامے ایک ہی رفتار اور ساس بہو کی کہانیوں پر مبنی ہوتے ہیں تو ان کی فلم ان سے کس طرح مختلف ہے۔
جواب میں فیصل قریشی نے کہا کہ کون سے ڈرامے ایک جیسے ہوتے ہیں آپ مجھے نام بتادیں۔
اداکار نے کہا کہ تین سالوں سے ہم مختلف کہانیاں دکھا رہے ہیں، بہت سے ایسے ڈرامے دکھائے گئے ہیں جو ساس بہو کی کہانیوں سے مختلف ہیں۔
فیصل قریشی کے ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا جارہا ہے۔
کچھ صارفین نے اداکار نے حمایت کی تو کچھ نے ان کے لہجے کو غیر ضروری قرار دیا۔