تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فیصل قریشی کی گاڑی کو دبئی میں حادثہ

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی گاڑی دبئی میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی کی گاڑی دبئی میں حادثے کا شکار ہوئی، اداکار حادثے میں بال بال بچ گئے۔

فیصل قریشی گزشتہ روز دبئی میں ٹیکسی میں سفر کررہے، حادثے میں کار بری طرح تباہ ہوگئی۔

اداکار فیصل قریشی نے حادثے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ابھی ابھی میرے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنی صحت کے حوالے سے پیغام دیا کہ وہ اس حادثے میں محفوظ رہے اور بالکل خیریت سے ہیں۔

فیصل قریشی نے جیسے ہی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اداکار کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ اداکار ان دنوں ایوارڈ تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -