پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی پاکستانی ایوارڈز پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
فیصل قریشی پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک سینئر اسٹار ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی زبردست پرفارمنس سے دل جیت لیے ہیں وہ فلموں اور ڈراموں دونوں پر راج کرنے والے اداکار ہیں، لیکن انہوں نے ایوارڈ شوز پر تنقید کی ہے۔
اداکار نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ایوارڈ شوز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کر ایوارڈ دینا صحیح نہیں ہے۔
فیصل قریشی نے فنکاروں کو ایوارڈ دیے جانے کے طریقے کار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوارڈز عوام کی مرضی اور پسند سے نہیں دیے جانے چاہئیں کیونکہ یہ صحیح طریقہ نہیں ہے کہ جس فنکار کے سوشل میڈیا پر فالوورز زیادہ ہوں اسے ایوارڈ دے دیا جائے۔
اداکار نے کہا کہ دنیا بھر میں اس طرح ایوارڈز نہیں دیے جاتے، ایوارڈ فیلڈ کے ماہرین کی رائے اور فیصلے کے مطابق دئیے جانے چاہئیں اور اس ایوارڈ ملنے کی پھر جو خوشی ہوگی وہ الگ ہی ہوگی۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ آج بھی مجھے کوئی سینئر فون کر کے کام کی تعریف کرے تو ایک ہفتے تک خوشی محسوس ہوتی ہے۔