ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

فیصل قریشی نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکارہ فیصل قریشی نے بالی ووڈ میں فلمی ںہ کرنے کی وجہ بتادی۔

اداکار فیصل قریشی نے فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی اور فلموں میں کام نہ کرنے کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

فیصل قریشی نے کہا کہ بھارتی فلموں میں کام نہیں کرتا جس کی وجہ سے بھارتی مداح ناراض بھی ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں فلم ہٹ کرنے کے لیے پاکستان کو گالی دینے پڑتی ہے یہی وجہ ہے کہ میں ان کی فلموں میں اداکاری نہیں کرتا۔

فیصل قریشی نے کہا کہ شاہ رخ خان کی فلموں کو پاکستان میں ہر طرح سے سپورٹ ملا لیکن پھر شاہ رخ خان نے بھی وہی کیا‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’بھارت میں فلمز ہٹ کرنے کیلئے پاکستان کو گندا کریں آپ آئی ایس آئی کو گندا کریں، یہی وہ چیزیں ہیں جن سے کوئی اداکار بھارت میں نام کما سکتا ہے لیکن یہ سب چیزیں دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے ‘۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ’جو سلوک بھارت میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہوا پاکستان میں ایسے کسی بھارتی کے ساتھ سلوک کا کوئی واقعہ نہیں ملےگا کیوں کہ پاکستانی گھر آنے والے کیلئے دل کھول دیتے ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں