تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

فیصل قریشی کی اہلیہ فلم ’83‘ کیخلاف میدان میں آگئیں

معروف اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا قریشی نے پی ٹی آئی حکومت سے بھارتی فلم 83 کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی اداکار رنویر سنگھ کی فلم 83 گزشتہ دنوں ریلیز ہوئی جس میں بھارتی لیجنڈ کرکٹر کپل دیو کی وجہ سے ورلڈ کپ کی کامیابی اور ٹیم کی عمدہ کارکردگی کو دکھایا گیا ہے۔

تاہم پاکستانی فنکار فلم کے ایک سین پر برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل نے تحریک انصاف کی حخومت سے فلم 83 کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ثنا قریشی نے اپنی انسٹا اسٹوری میں فلم 83 کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں کپل دیو اور عمران خان کی ملاقات دکھائی گئی ہے۔

انہوں نے فلم میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کا کردار نبھانے والے اداکار چنکی پانڈے کے انتخاب پر اعتراض اٹھایا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں عمران خان، پاکستان تحریکِ انصاف اور نیٹ فلکس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ بہت غلط ہے۔

ثناء فیصل نے اپنی اسٹوری پر مزید لکھا کہ’ یہ لوگ خان صاحب کے ساتھ یہ ظلم کیسے کرسکتے ہیں‘۔

انہوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری پر ویڈیو کلپ کا اسکرین شاٹ لے کر فلم میں عمران خان کے کردار کو ادا کرنے والے اداکار کے چہرے کو ہائی لائٹ بھی کیا اور لکھا کہ اس کردار کے لیے غلط چہرے کا انتخاب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کبیر خان کی جانب سے بنائی گئی فلم 83 میں اداکار رنویر سنگھ نے کپل دیو کا کردار نبھایا ہے جبکہ فلم کی کہانی 1983 کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے والی بھارتی ٹیم کے گرد گھومتی ہے۔

Comments

- Advertisement -