تازہ ترین

معروف اداکار کا منفرد انداز، ویڈیو وائرل

کراچی: معروف اداکار فیصل قریشی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

معروف اداکار فیصل قریشی کی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے چہرے پر فیس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے خود کو بوڑھا بنایا ہوا ہے۔

فیصل قریشی نے چہرے پر بوڑھے شخص کا فلٹر استعمال کیا اور ویڈیو میں وہ اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کررہے ہیں۔

ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ لوگ مجھ سے پوچھ رہے تھے کہ آپ کی طبیعت کیسی ہے، انہوں نے منفرد لب و لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ میں نے سوچا بتادوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔

اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداح ویڈیو کو سراہنے کے ساتھ اس پردلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل قریشی گزشتہ ہفتے کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔

فیصل قریشی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

اداکار نے اپنی اسٹوری میں لکھا تھا کہ اپنا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں کیونکہ کورونا کی قسم ڈیلٹا بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔

Comments