بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

’ ہر بار ایسا ہی ہوتا ہے، ہم بڑے ایماندار لوگ ہیں‘ فیصل قریشی کا طنزیہ پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل قریشی نے سیلاب متاثرین کے لیے بھیجا جانے والا امدادی سامان مہنگا ہونے پر ویڈیو شیئر کردی۔

اس وقت پورا ملک سیلابی صورتحال سے دو چار ہے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش سیلاب زدگان کی کہانیاں، خبریں، تصویریں اور وائرل ویڈیوز دیکھ کر ناصرف عوام بلکہ پاکستانی شوبز شخصیات کا دل بھی خون کے آنسو رو رہا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیصل قریشی نے سیلاب متاثرین سے متعلق ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’مذاق مستی اپنی جگہ ہے لیکن ابھی دوست کا فون آیا کہ جن لوگوں کو ٹینٹ کی ضرورت ہے انہیں ہم وہ بھجوا رہے ہیں لیکن وہ واٹر پروف ٹینٹ جو کچھ دن قبل ساڑھے آٹھ ہزار کا دستیاب تھا وہ اب تقریباً 14 ہزار کا مل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوستوں نے اپنے استعمال کے لیے یہ ٹینٹ خریدے تھے لیکن جب انہوں نے مزید ٹینٹ کے لیے بازاروں کا رخ کیا تو وہی ٹینٹ تقریباً 14 ہزار کا ملنا شروع ہوگیا ہے۔

فیصل قریشی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بڑے ایماندار لوگ ہیں اور مدد کرنے والے ہیں۔‘

اداکار نے چند گھنٹوں قبل پہلے یہ ویڈیو شیئر کی جس ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس طرح کے رویے پر افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں