صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم کو یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسمبلیوں سے استعفےدینےکی آخری تاریخ تھی؟
فیاض الحسن چوہان نے بیان میں کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کا اپنےقول وفعل پر تضاد سامنےآ گیا پی ڈی ایم ڈھٹائی سےاپنےہراعلان سےمنحرف ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان پھر جو درد ملا اپنوں سے ملا کی تصویر بنے بیٹھے ہیں یہ کیسےمومن ہیں جوایک ہی سوراخ سےباربارڈسےجانےپرراضی ہیں۔
- Advertisement -
صوبائی وزیر نے کہا کہ عوامی حمایت حاصل ہو تو 126 دن تک احتجاج ہو سکتا ہے اور اگر عوامی حمایت نہ ہوتوپی ڈی ایم کی طرح پہلےمرحلےمیں ناکام۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کا سارا کچا چٹھا کھول کرسامنے رکھ دیا ہے۔