بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

حکومت نے ایک سال میں119 ارب روپے کی بجلی کی چوری روکی، فیاض الحسن چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت کے ٹھوس اقدامات کی بدولت ایک سال کے عرصے میں119 ارب روپے کی بجلی کی چوری روکی گئی، عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ” ہفتہ انسداد بدعنوانی” کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی کرپشن نے ملکی سا لمیت تک کو داؤ پر لگا دیا تھا، عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کے کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کی بدولت ایک سال کے عرصے میں 119 ارب روپے کی بجلی کی چوری روکی گئی۔

اس کے علاوہ ساڑھے اکیس ارب روپے کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے خاتمے اور دس ارب ڈالر کی عالمی اداروں کو ادائیگی ممکن ہو سکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیک اینڈ بیلنس سسٹم پر سختی سے عمل درآمد کر کے ہی ہم ملک سے کرپشن کے ناسور کر جڑ سے اکھاڑ کر دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو سکتے ہیں اور کرپشن اور اس منسلک مسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک چائینہ کا سپر پاور امریکا مقروض ہے اور چائینہ سی پیک جیسے ہمہ جہت منصوبے کے لیے پاکستان پر انحصار کیے ہوئے ہے جو پاکستان کی جغرافیائی اہمیت و افادیت کا بین ثبوت ہے، وار آن ٹیرر خطے کے قدرتی وسائل پر قبضے کی بہت بڑی سازش تھی جسے پاک فوج اور عوام نے مل کر پسپا کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں