ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

فیاض چوہان کا نواز شریف سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

مرید کے: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے نون لیگ کے قائد نواز شریف سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریدکے میں نیشنل تائیکونڈو چمپئن شپ کےکھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، وزیر اطلاعات پنجاب مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ کے دوران پاکستان نے بھارتی فلائٹ لیفٹیننٹ پکڑا تھا، انڈین پائلٹ کانام زمیم پتی اور عمر 28سال تھی، جسے نواز شریف نے وی آئی پی مہمان بنانےکےبعدبھارت کو دیا تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ جندال کیساتھ دوستی اور کاروبار کرنا ہے، اور اربوں ڈالر لوٹ کر ملک سے فرار ہوناہے، مریم صفدر ملک و قوم پر تو رحم نہیں کررہی، اپنی پارٹی پر ہی کرلیں، مریم صفدر نے اپنی پارٹی کا بیڑہ غرق اور والدکی سیاست کا خاتمہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مشرف دورتک اسٹیل مل منافع بخش ادارہ تھی، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملکی مفادات کا سودا کرنے والا لیڈر نہیں ہونا چاہئے اور نہ ہی منی لانڈرنگ والی لیڈر شپ نہیں ہونی چاہئے، مجھے حیرت ہے کہ ایاز صادق جیسا آدمی کس منہ سےاداروں کیخلاف بات کررہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی شعبہ زندگی ہو پاکستان نے اپنا مثبت چہرہ پیش کیا ہے، ہمارے دشمن یہ حقیقت چھپانے میں مصروف دکھائی دیتے ہیں، دنیابھر کےآ رمی چیفس پوچھتےہیں کہ دہشت گردی کی جنگ کو کیسے جیتا جاتا ہے، ملکی امن کے پیچھے ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں