بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فیاض الحسن چوہان کی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ میچ کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ میچ گورنر ہاؤس یا قذافی اسٹیڈیم میں کرانے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن سے رابطہ کیا ، اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ اور ن لیگ کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ سے رابطہ ہوا ، جس میں انھوں نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان دوستانہ میچ کی تجویز دی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میچ ستمبر میں گورنر ہاؤس یا قذافی اسٹیڈیم میں کروایا جائے گا، اس سلسلے میں حکومتی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جب کہ اپوزیشن کو بھی جلد اپنی ٹیم کو حتمی شکل دینے کی درخواست کردی ہے۔

خیال رہے چند ہفتے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کیا تھا تاہم فیاض الحسن چوہان کےپاس جیل خانہ جات کا بھی چارج رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان کو ترجمان مقررکرنے کی منظوری دی جبکہ وزارت اطلاعات ونشریات وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے پاس ہی رہیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں