منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

فیاض چوہان کا خواجہ آصف کو مناظرے کا چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو اسامہ بن لادن کے معاملے پرمناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، نواز شریف کو اسامہ کا پیروکار ثابت نہ کرسکا تو سیاست چھوڑدوں گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی میں کیے گئے خطاب کے رد عمل میں ان کو اسامہ بن لادن کے معاملے پر مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

فیاض چوہان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ میں یہ بات ثابت کرسکتاہوں کہ  نوازشریف اسامہ بن لادن کے سچے پیروکار تھے،۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے1989میں اسامہ بن لادن سے10ملین ڈالر لئے تھے،یہ10ملین ڈالر بینظیربھٹو شہید کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے گئے تھے، نواز شریف نے اس رقم سے ایم این ایز کی خرید و فروخت کرنا تھی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  عادت سے مجبور ہو کر نواز شریف نے10ملین ڈالر اپنی جیب میں ڈال لیے، اسی وجہ سے بینظیربھٹو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی تھی، بینظیر بھٹو کا انٹرویو میری اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ خواجہ آصف عمران خان پر تنقید سے پہلے نوازشریف کے گریبان میں جھانکیں، ن لیگ کے رہنما لکشمی چوک پر میرےساتھ اس معاملے پر مناظرہ کرلیں۔

اگر میں نواز شریف بمعہ اہل وعیال کو اسامہ بن لادن کا پیروکار ثابت نہ کرسکا توسیاست چھوڑدوں گا، بصورت دیگر خواجہ آصف الفلاح تھیٹر میں جگت بازی شروع کردیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں