لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس کوکچھ گھنٹوں میں منطقی انجام تک پہنچادیں گے اور ملزمان کو قانون کی مدد سے نشان عبرت بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گجرپورہ کیس میں پنجاب حکومت نے اٹھائیس ٹیمیں بنائیں، تحقیقات جاری ہیں،کچھ گھنٹے میں اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچادیں گے اور درندہ صفت ملزمان کو قانون کی مدد سے نشان عبرت بنائیں گے۔
گذشتہ روز وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گجر پورہ زیادتی کیس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ زیادتی کیس پر وزیراعلیٰ پنجاب لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئےہیں، ملزمان پکڑنےکیلئےروایتی،جدیدتفتیشی طریقےاستعمال کئےجارہےہیں، اندوہناک واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ کہ ایسی گھناؤنی حرکتوں میں ملوث افرادمعاشرےکاناسورہیں، بزدار حکومت ملزمان کو پکڑ کر نشان عبرت بنائےگی۔
خیال رہے پولیس حکام نے گجرپورہ لنک روڈ پر بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کےلیےاب کرول گاؤں میں وسیع پیمانے سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل لاہور کے قریب گجرپورہ لنک روڈ پر تین بچوں کی ماں سے بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا تھا۔