اشتہار

فیاض الحسن چوہان جہلم جیل سے رہائی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فیاض الحسن چوہان کو گزشتہ دنوں لیاقت باغ راولپنڈی سے گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کیا گیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کو پنجاب پولیس نے لیاقت باغ کے قریب نجی ہوٹل کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کے خلاف 9 مئی کو تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اْن پر جلاؤ گھیراؤ اور کارکنوں کو اکسانے کا الزام ہے، سابق صوبائی وزیر پر سکستھ روڈ میٹرو سٹیشن جلانے اور توڑ پھوڑ کا بھی الزام ہے۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں