لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن میں بڑا فارورڈ بلاک بننے کو ہے، لاہور کے 5 ن لیگی ممبران نے رابطہ کیا ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے پانچ ن لیگی ممبرز نے مجھ سے اسلام آباد کے ایک صحافی کے ذریعے رابطہ کیا ہے۔
[bs-quote quote=”پارٹی پالیسی ہے کہ کسی پارٹی کے ممبران توڑنا نہیں ہے: فیاض چوہان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں ن لیگ ممبران نے کہا ہم پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں، پارٹی پالیسی ہے کہ کسی پارٹی کے ممبران توڑنا نہیں ہے اسی لیے خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔
فیاض چوہان نے پچھلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ تھا 14 ارب روپے میں 22 ہزار گاؤں کو صاف پانی دیا جائے گا، احسن اقبال اور زعیم قادری کے بھائیوں کو صاف پانی منصوبے میں شامل کیا گیا، صاف پانی کمپنی میں 14 ارب لٹا دیے مگر صرف چند دیہات کو پانی ملا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کرلیا
انھوں نے کہا کہ صاف پانی، آشیانہ ہاؤسنگ سمیت دیگر اسکینڈلز 2016 میں شروع ہوئے تھے، 2014 میں ن لیگی حکومت بچانے کے لیے پیپلز پارٹی فرنٹ پر آئی، پی پی اور ن لیگ کی ذاتی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کل نہیں آج ختم ہو جائے۔
وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیرِ اعظم ہیں تو کیا آصف زرداری نے سی ایس ایس کیا تھا، سعودی عرب نے عمران خان کی ایمان داری پر بڑا معاشی پیکج دیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم نے اپنے دورۂ سعودی عرب میں 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کر لیا ہے۔