اشتہار

فیاض چوہان کا گرفتاری دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے ازخود گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ گرفتاری وہ آج پنڈی پریس کلب پر دیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے ازخود گرفتاری دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ یہ گرفتاری آج شام 6 بجے راولپنڈی پریس کلب کے باہر دیں گے۔

اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ میں عبوری ضمانت پر ہوں اس کے باوجود چھاپے مارے گئے۔ میرے بہنوئی گرفتار کیا گیا جو دل کا مریض ہے جب کہ میرے گھر والوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس کے بعد میں نے گرفتاری کا فیصلہ کیا ہے اور یہ گرفتاری آج شام 6 بجے پنڈی پریس کلب پر دوں گا۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ گرفتاری سے قبل وہ تمام حقائق میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔

دوسری جانب انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیاض چوہان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ہے۔ اے ٹی سی جج حامد حسین نے یہ ضمانت 18 مئی تک منظور کی ہے۔

عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کیے جانے کے ساتھ یہ حکم بھی دیا ہے کہ فیاض چوہان درج ہونے والے مقدمے میں شامل تفتیش ہوں جب کہ مقدمے کے تفتیشی افسر سے آئندہ تاریخ پر ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان کیخلاف تھانہ صادق آباد میں 10 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں