تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کی طرح پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے بھی عمران خان سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فوج کے ساتھ محبت میرے خاندان میں رچی بسی ہوئی ہے۔

پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سیاست نہیں چھوڑ رہا صرف پی ٹی آئی کو خیر باد کہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا میڈیا ایڈوائزر تھا لیکن5دن بعد زمان پارک میں داخلہ بند کردیا گیا، گزشتہ ایک سال سے پارٹی میں کھڈے لائن تھا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال مئی کے آخر میں عمران خان کو تقریباً7منٹ کا وائس پیغام بھیجا اور ان کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ریاست، اداروں سے ٹکرانے اور تشدد کی پالیسی چھوڑ دیں، اور صرف موجودہ حکمرانوں کو ہی ہدف تنقید بنائیں۔

فیاض چوہان نے بتایا کہ عمران خان کو مثال بھی دی کہ یہ لوگ ہرجگہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی بات کرتے ہیں، عمران خان کو کہا کہ آپ جس اسٹریٹیجی پرآپ چل رہے ہیں یہ درست نہیں، جو لوگ اردگرد اکٹھے کرلیے وہ آپ کو درست مشورہ نہیں دے رہے۔

عمران خان نے میری بات نہیں مانی جس کا نقصان یہ ہوا کہ ہم پر کاٹا لگ گیا، کچھ لوگوں کو مقبول بنا دیا گیا، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، عالیہ حمزہ، شیریں مزاری جیسے لوگ مقبول ہوگئے، ہمیں زوم میٹنگ میں بلایا جاتا تھا لیکن بنی گالہ یا زمان پارک نہیں بلایا جاتا تھا، زوم میٹنگ میں فوج اور باجوہ کیخلاف بات کرنے کیلئے کہا جاتا تھا۔

کل میری ضمانت ہوئی تو میں نے فیملی سے پوچھا کہ کیا عمران خان نے میرا پوچھا؟ یا میرے متعلق کوئی ٹوئٹ کی؟ میری فیملی کے 4لوگ گرفتار ہیں اور4گھر تباہ ہوئے ہیں، عمران خان کو شیریں مزاری، فلک ناز یاد آئی لیکن فیاض چوہان یاد نہ آیا، عثمان ڈار سے زیادہ نقصان میرے گھر کا ہوا ان کو تب بھی میں یاد نہ آیا، میں نے پی ٹی آئی کو مضبوط کیا لیکن عمران خان کے ذہن میں ایک لائن بھی میرے لیے نہیں آئی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان سے گزشتہ3،4ماہ سے ملاقات کے لیے وقت مانگ رہا تھا، فواد چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے عمران خان کے کان میں یہ بات ڈالی کہ یہ فوج کا بندہ ہے۔

Comments

- Advertisement -