لاہور :وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا آصف زرداری کرپشن کےجن ہیں ان کی جان مختلف طوطوں میں ہے ، طوطوں ایک طوطی ایان علی بھی ہے، وہ کہتےہیں پاکستان دنیامیں تنہاہوگیا ، پاکستان عالمی سطح پرتنہانہیں عمران خان ہیرو ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی سطح پرحکومت کی جتنی پذیرائی ہے وہ زرداری صاحب کو نظر نہیں آتی، آصف زرداری خود کو تنہاتنہا محسوس کررہے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر تنہا نہیں عمران خان ہیرو ہیں، ان کی قیادت میں پاکستان کی پذیرائی میں اضافہ ہوا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کرپشن کاجن ہے، جس کی جان طوطوں میں ہے، سراج درانی، شرجیل ، ڈاکٹرعاصم، مظفرٹبی ان کے طوطے ہیں، طوطوں میں ایک طوطی ایان علی بھی شامل ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کرپشن کےجن آصف زرداری کوپاکستان تنہانظرآرہاہے، برطانوی فضائی کمپنی نے پاکستان میں سروس کاآغازکردیاہے، طالبان کے امریکا سے مذاکرات موجودہ پاکستانی قیادت کی وجہ سےہوئے، امریکی صدرنےعمران خان سےملاقات کی خواہش کااظہار جبکہ یورپ اور امریکا میں پاکستانی پالیسیوں کوتسلیم کیاجارہاہے۔
عمران خان کوسراہناچاہیےکہ انہوں نےعالمی سطح پر پاکستان کوعزت وقاردلایا
فیاض الحسن چوہان نے کہا آصف زرداری کہتے ہیں پاکستان دنیا میں تنہاہوگیا، بڑے اہم دورے ہورہے ہیں اورآگےاور بھی رہنما آئیں گے، پاکستان دنیا میں تنہا نہیں دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگئی ہے، چین، ترکی، قطر، عرب امارات اور سعودی عرب ہمارے ساتھ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کامسئلہ پاکستان کی تنہائی نہیں،کرپشن ہے ، کرپشن کیخلاف احتساب کے بادل پر کرپشن کے پرندے تنہامحسوس کرتے ہیں ، آغاسراج درانی نے11 سال سے لوٹ مارکا بازارگرم کر رکھا تھا۔
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا عمران خان کی موجودگی میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا، عمران خان کوسراہناچاہیے کہ انہوں نےعالمی سطح پر پاکستان کو عزت وقار دلایا۔
نوازشریف وہ کریکٹر ہیں جوپاکستان کےخلاف پوائزنگ کیساتھ کام کررہےتھے
عالمی عدالت میں بھارت نے پاکستان کیخلاف نوازشریف کابیان پیش کیا، یہ ہیں وہ کریکٹر جو پاکستان کے خلاف پوائزنگ کیساتھ کام کررہےتھے۔
نیب کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اسپیکرہویاکوئی اورکرپشن کاملزم ہےگرفتاری سےفرق نہیں پڑتا ، موجودہ نیب کی تشکیل میں ہمارا کوئی کردار نہیں، ن لیگ او رپیپلزپارٹی نے مل کر موجودہ نیب کوتشکیل دیاتھا۔