لاہور : ٹویٹر پر ہیش ٹیگ "صاف پنجاب شکریہ بزدار” کی دھوم مچ گئی، فیاض الحسن چوہان نے کہا عید الاضحیٰ پر صفائی پرلوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ کی تعریف کی، بلاول اورمرادعلی شاہ کو چاہیے عثمان بزدار سے گورننس کے گرسیکھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی جانب سے شروع کیا جانے والا ہیش ٹیگ "صاف پنجاب شکریہ بزدار” ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، صفائی پرلوگوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ کی تعریف کی۔
پنجاب کی عوام عید الالضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات اور تمام بڑے چھوٹے شہروں میں سالڈ ویسٹ اور قربانی کی آلائشوں کو احسن انداز سے ٹھکانے لگانے کے انتظامات پر وزیراعلی پنجاب @UsmanAKBuzdar اور پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔#صاف_پنجاب_شکریہ_بزدار
— Fayazulhasan chohan (@Fayazchohanpti) August 3, 2020
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں متعلقہ اداروں نے بہترین انداز میں کام کیا ، عید پر بارشی پانی کے متواتر نکاس سےرکاوٹ نہیں آئی، سب نےدیکھا اداروں نےاپنا کام سیاسی شعبدے بازی اور بغیرمداخلت کیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ترقی،بہتر سروس ڈیلیوری ممکن ہے، ماضی میں شوبازشریف ذاتی تشہیرکیلئےاداروں کو کمزور کرتے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب سندھ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانےکیلئےپروپیگنڈےکرتی رہی، عید پربھی سندھ کےعوام کوگندگی،بارشی پانی سے نجات نہ مل سکی، بلاول اورمرادعلی شاہ کوچاہیےعثمان بزدار سےگورننس کےگرسیکھیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا عید میں چھٹیاں قربان کر کے کام کرنے والے ورکرزہمارافخرہیں۔