لاہور : وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مودی سرکارسن لےجوخون میں نہاتےہیں وہ تاریخ بدلتےہیں ، ن لیگ بکھرگئی اس کو بگاڑنے میں مریم صفدر کا بڑا حصہ ہے،مریم نواز کی گرفتاری سے شہباز شریف کوزیادہ خوشی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر سے متعلق پوری دنیا نے بھارت کا رویہ دیکھ لیا، مقبوضہ کشمیر میں 5روز سے بدترین کرفیو نافذ کیاگیا ہے، کشمیری عوام کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کا بلڈگروپ پی پازیٹو ہے پاکستان پازیٹو ہے، مودی سرکارسن لےجوخون میں نہاتےہیں وہ تاریخ بدلتے ہیں، کشمیری عوام تاریخ بدل رہے ہیں، بھارتی اقدام پر دنیا بھر میں کشمیری عوام سراپا احتجاج ہیں۔
ن لیگ سےدرخواست ہےپاکستان کےعوام کوبےوقوف نہ بنائیں اور اپنی سیاست کیلئےکشمیرکاز کواستعمال نہ کریں
صوبائی وزیر نے کہا ن لیگ سےدرخواست ہے پاکستان کے عوام کو بے وقوف نہ بنائیں اور اپنی سیاست کے لئے کشمیر کاز کواستعمال نہ کریں، کشمیریوں کو370 اے اور 35 اے دبا نہیں سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نوازمنی لانڈرنگ اورکرپشن کےالزام میں پکڑی گئی ہیں، احسن اقبال نے تاثر دیا مریم کشمیر کی تحریک شروع کرنے لگی تھیں، مریم صفدر چوہدری شوگر مل کی ٹی ٹی کا جواب نہیں دے سکیں، اربوں ایک ٹی ٹی میں نواز شریف کے اکاؤنٹ میں آتے ہیں، لوٹ مار کا بازار لگانے پر انہیں بلایا جاتا تھا، بلائے جانے پر یہ لوگ آنکھیں دکھاتے ہیں۔
مودی تمام قوانین روندتے ہوئے مریم صفدر کی بیٹی کی شادی میں آیا تھا
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہتے ہیں مودی کے یار آپ لوگ ہیں، مودی کے یار، مودی کے دلدار اور شراکت دار آپ لوگ ہیں، مودی تمام قوانین روندتے ہوئے مریم صفدر کی بیٹی کی شادی میں آیا تھا، اس سے پتہ چلتا ہے مودی یار کس کا ہوا۔
وزیر کالونیز کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں 8 وکیل پیش کیے لیکن کسی کے پاس ثبوت نہ تھے، پکڑے کرپشن الزام پر جاتے ہیں اورنعرے کشمیر سے متعلق لگاتے ہیں، گزشتہ کئی سالوں سے بھارتی چینل بڑے غور سے دیکھ رہا ہوں، کوئی ایک بھارتی چینل بتا دیں، جس نے مریم نواز کا تذکرہ کیا ہو، آپ لوگ جھوٹ کیوں بولتے ہیں۔
ن لیگ بکھرگئی اسکوبگاڑنےمیں مریم صفدر کا بڑا حصہ ہے
انھوں نے کہا عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو امانت دار قرار دیا تھا، آپ کے والد کو سپریم کورٹ نے چور اور ڈاکو قرار دیا تھا، کل بلاول بھٹو نے زندگی میں پہلی دفعہ پرچی دیکھے بغیرگفتگو کی، گفتگو میں بھی بلاول نے بتا دیا وہ کیاہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ بکھرگئی اس کو بگاڑنے میں مریم صفدر کا بڑا حصہ ہے، مریم نواز کے انداز سے شہباز شریف بھی بچا کرتے تھے، مریم نواز کی گرفتاری سے شہباز شریف کو زیادہ خوشی ہے، ن لیگ 1سال تک تین حصوں میں تقسیم ہوجائےگی۔