جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

‘ لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیوایچ او کے ضوابط کے مطابق کی جائے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیوایچ اوکےضوابط کے مطابق کی جائے گی، حکومتی ایس او پیز  پر  پابندی یقینی بنانا عوام اور تاجروں کی ذمہ داری ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ بزدارحکومت کابنیادی ایجنڈا عوام کی مشکلات میں کمی ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی احتیاطی تدابیرسےمشروط کرنےپرغور کیاجارہاہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ برآمدات سے متعلق کم رش والے کاروباروں کے لیے نرمی زیرِ غور ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی ڈبلیوایچ اوکےضوابط کے مطابق کی جائے گی، حکومتی ایس او پیزپرپابندی یقینی بنانا عوام اورتاجروں کی ذمہ داری ہو گی۔

کورونا کی صورتحال کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کوونا وائرس کےباعث دنیا کی طرح پاکستان کوبھی شدیدکاروبار ی نقصان پہنچا ، پنجاب میں کورونا سےاموات دیگرصوبوں سے کم ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کےبعدصوبے صحت، تعلیم، صنعت و تجارت کی پالیسی سازی میں آزادہیں۔

یاد رہے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کرونا وائرس کے حوالے سے تمام آپشنز استعمال کر رہے ہیں، جدید دور کی مشکلات کا حل نت نئے طریقوں سے ہی ممکن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں