جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

باکس آفس پرفلم طیارے زمین پرعرصے تک چھائی رہےگی ،فیاض الحسن چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ باکس آفس پرفلم طیارےزمین پرعرصےتک چھائی رہےگی، پاکستان نےایٹمی اورمیزائل ٹیکنالوجی شادی کیلئےنہیں رکھی، مودی میں شرم ہوتودوبارہ چائےکاٹھیلہ لگالے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الحمرا ہال لاہور میں نجی سکول کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تارے زمیں پر سے بھی زیادہ طیارے زمیں پر کو ہٹ فلم قرار دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان پر حملے کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ،باکس آفس پرفلم طیارے زمین پر عرصےتک چھائی رہےگی۔

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مودی کےاقدامات کی وجہ سےبھارت کوجگ ہنسائی کاسامناکرناپڑا، بھارتی عوام بھی سوچتے ہیں مودی نےالیکشن مہم کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، مودی نےجنگی جنون کی وجہ سےاپنی ہی الیکشن مہم کابیڑہ غرق کردیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا  وزیراعظم عمران خان ملک کی خدمت میں آگےآئے، بھارت نے 10سال پہلے تارے زمین پر بنائی تھی، آج بھارتی طیارے زمین پر ہیں، پاکستانی قوم خون کےآخری قطرے تک اپنےملک کادفاع کرےگی، آئندہ چندسالوں میں پاکستان ایک معاشی مستحکم ملک کےطورپرسامنے آئے گا۔

طیارے زمین پر فلم کے بعدعمران خان کانام دنیابھرمیں تعریف کیساتھ لیاجاتاہے

ان کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم عمران خان ملک کوسنوارنے آئیں ہے، دنیابھی معترف ہے، طیارے زمین پر فلم کے بعدعمران خان کانام دنیابھرمیں تعریف کیساتھ لیاجاتاہے، حالیہ صورتحال میں پاکستانی قوم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا  ہم نےجذبےکےتحت اس ملک کوآگے لےکرجاناہے، پاکستانیوں نےہرمیدان میں اپنالوہامنوایاہے، ہم کسی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں، رسی جل گئی مگربل نہیں گیا،مودی میں شرم ہوتودوبارہ چائےکاٹھیلہ لگالے۔

فیاض الحسن چوہان  کا کہنا تھا  نریندرمودی پاکستان پر سرجیکل سٹرائیک کی باتیں کرتے کرتے چلبل پانڈے بننے کے بجائے کھل نائیک بن گئے، پاکستان پر حملے کی باتیں کرنے والا سیاست چھوڑ دیں۔

پاک فوج نےابھی صرف ایک ٹیزردکھایاہے

انھوں نے مزید کہا  پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے،میزائل ٹیکنالوجی سےلیس ہے، پاکستان نےایٹمی اورمیزائل ٹیکنالوجی شادی کیلئےنہیں رکھی، پاک فوج نےابھی صرف ایک ٹیزردکھایاہے، آدھی بھارتی عوام مودی کولعن طعن کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں